hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15769

.

سنن البيهقي

15769
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنِی أَبُو عَمْرٍو الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو : أَنَّ امْرَأَۃً قَالَتْ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ ابْنِی ہَذَا کَانَ بَطْنِی لَہُ وِعَائً وَثَدْیِی لَہُ سِقَائً وَحَجْرِی لَہُ حِوَائً وَإِنَّ أَبَاہُ طَلَّقَنِی وَأَرَادَ أَنْ یَنْزِعَہُ مِنِّی فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنْتِ أَحَقُّ بِہِ مَا لَمْ تَنْکِحِی۔ [حسن]
(١٥٧٦٣) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت کہنے لگی : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا یہ بیٹا ہے، میرا پیٹ اس کے لیے برتن تھا، میرا سینہ اس کے لیے پینا تھا اور میری گود اس کے لیے پناہ گاہ ہے۔ اس کے باپ نے مجھے طلاق دے دی ہے اور وہ اسے مجھ سے لینا چاہتا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تک تو دوسرا نکاح نہ کرلے تب تک تو اس کی زیادہ حق دار ہے۔ “