hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1582

.

سنن البيهقي

1582
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۸۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ اسْتُحِیضَتْ فَکَانَتْ تَغْتَسِلَ مِنْ مِرْکَنٍ لَہَا ، فَتَخْرُجُ وَہِیَ عَالِیَۃُ الصُّفْرَۃِ ، فَاسْتَفْتَتْ لَہَا أُمُّ سَلَمَۃَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((لِتَنْظُرْ أَیَّامَ قُرْئِہَا وَأَیَّامَ حَیْضِہَا ، فَتَدَعْ فِیہَا الصَّلاَۃَ وَتَغْتَسِلْ فِیمَا سِوَی ذَلِکَ ، وَتَسْتَذْفِرْ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّی))۔ وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ وَقَالَ فَاطِمَۃُ بِنْتُ أَبِی حُبَیْشٍ۔ وَحَدِیثُ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ فِی شَأْنِ فَاطِمَۃَ بِنْتِ أَبِی حُبَیْشٍ أَصَحُّ مِنْ ہَذَا۔ وَفِیہِ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ الْمَرْأَۃَ الَّتِی اسْتَفْتَتْ لَہَا أُمُّ سَلَمَۃَ غَیْرُہَا وَیُحْتَمَلُ إِنْ کَانَتْ تَسْمِیَتُہَا صَحِیحَۃً فِی حَدِیثِ أُمِّ سَلَمَۃَ أَنْ کَانَتْ لَہَا حَالَتَانِ فِی مُدَّۃِ اسْتِحَاضَتِہَا حَالَۃٌ تُمَیِّزُ فِیہَا بَیْنَ الدَّمَیْنِ فَأَفْتَاہَا بِتَرْکِ الصَّلاَۃِ عِنْدَ إِقْبَالِ الْحَیْضِ ، وَبِالصَّلاَۃِ عِنْدَ إِدْبَارِہِ ، وَحَالَۃٌ لاَ تُمَیِّزُ فِیہَا بَیْنَ الدَّمَیْنِ فَأَمَرَہَا بِالرُّجُوعِ إِلَی الْعَادَۃِ ، وَیُحْتَمَلُ غَیْرُ ذَلِکَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَرُوِیَ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ دُونَ التَّسْمِیَۃِ۔ [صحیح]
(١٥٨٣) (الف) سیدہ ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ (رض) استحاضہ والی ہوئی تو وہ اپنے ٹپ سے غسل کیا کرتی تھی وہ باہر آتی تو زردی اوپر آئی ہوتی تھی، اس کے لیے سیدہ ام سلمہ (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنے طہر کے دن بھی دیکھے اور اپنے حیض کے دن بھی، ان دنوں میں نماز چھوڑ دے اور اس کے علاوہ دنوں میں غسل کرے اور کپڑے سے لنگوٹ باندھے اور نماز پڑھے۔ “ (ب) سیدہ عائشہ (رض) والی حدیث جو سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش کے متعلق ہے وہ اس مذکور روایت سے زیادہ صحیح ہے۔ (ج) اس حدیث میں دلالت ہے کہ جس عورت کے لیے سیدہ ام سلمہ (رض) نے پوچھا وہ ان (فاطمہ (رض) ) کے علاوہ کوئی اور عورت تھی۔ اگر حدیث ام سلمہ (رض) میں اس کا نام صحیح ہے تو اس بات کا احتمال ہے کہ اس کی دو کیفیات تھیں۔ اس کی استحاضہ کی مدت دونوں خونوں (استحاضہ اور حیض) کے درمیان واضح ہوجاتی تھی۔ آپ نے اسے حیض کے آنے کے وقت ترک نماز کا اور حیض جانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ دوسری وہ کیفیت جو واضح نہیں ہوتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے عادت کی طرف لوٹنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ اور احتمال بھی ہوسکتا ہے۔ واللہ اعلم۔ ابو سلمہ، ام سلمہ (رض) سے بغیر نام کے نقل کرتے ہیں۔