hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1585

.

سنن البيهقي

1585
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَی الْعَلاَئُ بْنُ الْمُسَیَّبِ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ: أَنَّ سَوْدَۃَ اسْتُحِیضَتْ، فَأَمَرَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا مَضَتْ أَیَّامُہَا اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ۔ قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی: وَہَذَا فِیمَا رَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ عَنِ الْعُطَارِدِیِّ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ عَنِ الْعَلاَئِ أَتَمَّ مِنْ ذَلِکَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَی سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنْ عَلِیٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ: الْمُسْتَحَاضَۃُ تَجْلِسُ أَیَّامَ قُرْئِہَا۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الشَّعْبِیُّ عَنْ قَمِیرَ امْرَأَۃِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ۔ وَہُوَ قَوْلُ الْحَسَنِ وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَعَطَائٍ وَمَکْحُولٍ وَإِبْرَاہِیمَ وَسَالِمٍ وَالْقَاسِمِ: أَنَّ الْمُسْتَحَاضَۃَ تَدَعُ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا۔ [ضعیف جدًا]
(١٥٨٦) (الف) سیدنا ابوجعفر سے روایت ہے کہ سیدہ سودہ (رض) استحاضہ والی تھیں۔ انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ جب اس کے دن حیض والے گذر جائیں تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔ (ب) امام احمد (رح) فرماتے ہیں کہ اس باب میں عطاری عن حفص بن غیاث عن علاء روایت ہے جسے ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے وہ اس سے زیادہ مکمل ہے۔ (ج) امام ابوداؤد فرماتی ہیں کہ سعید بن جبیر نے علی اور ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے کہ مستحاضہ اپنے حیض کے ایام میں بیٹھے گی۔ اسی طرح شعبی (رح) نے مسروق کے واسطے سے سیدہ عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے۔