(۱۵۸۹۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیِّا وَأَبُو بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ قُلْتُ لأَبِی جَعْفَرٍ : مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ : مَا کَانَ فِی الصَّحِیفَۃِ الَّتِی کَانَتْ فِی قِرَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ کَانَ فِیہَا : لَعَنَ اللَّہُ الْقَاتِلَ غَیْرَ قَاتِلِہِ وَالضَّارِبَ غَیْرَ ضَارِبِہِ وَمَنْ تَوَلَّی غَیْرَ وَلِیِّ نِعْمَتِہِ فَقَدْ کَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّہُ عَلَی مُحَمَّدٍ -ﷺ- ۔ [ضعیف]
(١٥٨٩٥) محمد بن علی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مشکیزہ سے ایک صحیفہ ملا جس پر یہ لکھا ہوا تھا ” اللہ کی اس پر لعنت ہو جو قاتل کی جگہ دوسرے کو قتل کرے اور ایک کی جگہ دوسرے کو مارے اور جو اپنے مالک سے پھر گیا تو اس نے اس کا انکار کیا جو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کیا گیا۔