hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16014

.

سنن البيهقي

16014
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۰۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَہْرِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ کَانَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ یُحَدِّثُ : أَنَّ یَہُودِیَّۃً مِنْ أَہْلِ خَیْبَرَ سَمَّتْ شَاۃً مَصْلِیَّۃً ثُمَّ أَہْدَتْہَا لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الذِّرَاعَ فَأَکَلَ مِنْہَا وَأَکَلَ رَہْطٌ مِنْ أَصْحَابِہِ مَعَہُ ثُمَّ قَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ارْفَعُوا أَیْدِیَکُمْ وَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی الْیَہُودِیَّۃِ فَدَعَاہَا فَقَالَ لَہَا أَسَمَمْتِ ہَذِہِ الشَّاۃَ قَالَتِ الْیَہُودِیَّۃُ مَنْ أَخْبَرَکَ قَالَ أَخْبَرَتْنِی ہَذِہِ فِی یَدِی لِلذِّرَاعِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَمَا أَرَدْتِ إِلَی ذَلِکَ قَالَتْ قُلْتُ إِنْ کَانَ نَبِیًّا فَلَنْ یَضُرَّہُ وَإِنْ لَمْ یَکُنْ نَبِیًّا اسْتَرَحْنَا مِنْہُ فَعَفَا عَنْہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَلَمْ یُعَاقِبْہَا وَتُوُفِّیَ بَعْضُ أَصْحَابِہِ الَّذِینَ أَکَلُوا مِنَ الشَّاۃِ وَاحْتَجَمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی کَاہِلِہِ مِنْ أَجْلِ الَّذِی أَکَلَ مِنَ الشَّاۃِ حَجَمَہُ أَبُو ہِنْدٍ بِالْقَرْنِ وَالشَّفْرَۃِ وَہُوَ مَوْلًی لِبَنِی بَیَاضَۃَ مِنَ الأَنْصَارِ۔ [ضعیف]
(١٦٠٠٨) جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک خیبر کی یہودیہ نے زہر میں بجھا ہوا گوشت آپ کو ہدیہ کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے دستی والا گوشت لیا اور کھالیا اور آپ کے ساتھ ایک جماعت نے بھی کھایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فوراً فرمایا، اپنے ہاتھ روک لو۔ آپ نے اس یہودیہ کو بلا لیا اور پوچھا : کیا تم نے اس میں زہر ملایا ہے ؟ عورت کہنے لگی : آپ کو کس نے بتایا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے اس دستی نے بتایا ہے۔ کہنے لگی : جی ملایا ہے۔ پوچھا : کیوں ؟ کہنے لگی کہ اگر آپ واقعی نبی ہیں تو آپ کو کچھ نہیں ہوگا اور اگر نبی نہیں ہیں تو ہم آپ سے سکون میں آجائیں گے۔ آپ نے اسے معاف کردیا اور اس گوشت کی وجہ سے کچھ صحابہ فوت بھی ہوگئے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اس زہر کا اثر زائل کرنے کے لیے انپے کندھوں کے درمیان میں سینگیلگوائی۔