(۱۶۰۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی مَالِکٌ عَنْ أَبِی النَّضْرِ وَغَیْرِہِ أَخْبَرُوہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَأَی رَجُلاً مُتَخَلِّقًا فَطَعَنَہُ بِقِدْحٍ کَانَ فِی یَدِہِ ثُمَّ قَالَ أَلَمْ أَنْہَکُمْ عَنْ مِثْلِ ہَذَا فَقَالَ الرَّجُلُ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ اللَّہَ قَدْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ وَإِنَّکَ قَدْ عَقَرْتَنِی فَأَلْقَی إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْقِدْحَ فَقَالَ لَہُ : اسْتَقِدْ ۔ فَقَالَ الرَّجُلُ إِنَّکَ طَعَنْتَنِی وَلَیْسَ عَلَیَّ ثَوْبٌ وَعَلَیْکَ قَمِیصٌ فَکَشَفَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ بَطْنِہِ فَأَکَبَّ عَلَیْہِ الرَّجُلُ فَقَبَّلَہُ۔
ہَذَا مُنْقَطِعٌ وَقَدْ رُوِیَ مَوْصُولاً۔ [ضعیف]
(١٦٠١٩) ابو النضر اور ان کے دوسرے اصحاب کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کیا گیا کہ آپ نے ایک شخص کو دیکھا جس نے زعفران کی خوشبو لگائی ہوئی تھی۔ آپ نے اسے ایک لکڑی سے مارا اور فرمایا : کیا میں نے تمہیں اس سے منع نہیں کیا تھا ؟ وہ شخص کہنے لگا : یا رسول اللہ ! آپ نے مجھے زخم پہنچایا ہے، آپ نے وہ لکڑی اسے دی اور فرمایا : قصاص لے لو۔ وہ شخص کہنے لگا : آپ نے جب مجھے مارا تھا مجھ پر کپڑا نہیں تھا، آپ نے پیٹ سے اپنا کپڑا ہٹا لیا تو وہ شخص آپ سے چمٹ گیا اور آپ کا بوسہ لیا۔