(۱۶۰۳۰) وَالصَّوَابُ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ قَالَ : قَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی رَجُلٍ أَمْسَکَ رَجُلاً وَقَتَلَ الآخَرُ قَالَ یُقْتَلُ الْقَاتِلُ وَیُحْبَسُ الْمُمْسِکُ۔
وَعَنْ سُفْیَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَضَی بِذَلِکَ۔ [ضعیف]
(١٦٠٣٠) اسماعیل فن امیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کے بارے میں فیصلہ کیا جس کو ایک شخص نے اس لیے روکا تھا کہ دوسرا شخص اسے قتل کر دے اور وہ قتل کردیا گیا کہ قاتل کو قتل کردیا جائے اور روکنے والے کو قید کردیا جائے۔
حضرت علی (رض) سے بھی ایسا ہی ایک فیصلہ منقول ہے۔