(۱۶۰۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ أَنَّہُ قَالَ فِی حَدِیثِ النَّبِیِّ -ﷺ- لأَہْلِ الْقَتِیلِ أَنْ یَنْحَجِزُوا الأَدْنَی فَالأَدْنَی وَإِنْ کَانَتِ امْرَأَۃً وَذَلِکَ أَنْ یُقْتَلَ الْقَتِیلُ وَلَہُ وَرَثَۃٌ رِجَالٌ وَنِسَائٌ یَقُولُ فَأَیُّہُمْ عَفَا عَنْ دَمِہِ مِنَ الأَقْرَبِ فَالأَقْرَبِ مِنْ رَجُلٍ أَوِامْرَأَۃٍ فَعَفْوُہُ جَائِزٌ لأَنَّ قَوْلَہُ یَنْحَجِزُوا یَعْنِی یَکُفُّوا عَنِ الْقَوَدِ۔ [ضعیف]
(١٦٠٧١) ابو عبید حدیثِ رسول میں اہل مقتول کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر ان کا ادنی بھی رکاوٹ بنے تو چاہے وہ عورت ہو اور اس کے لیے مردوں اور عورتوں کی وراثت ہوگی اور ساتھ یہ بھی فرما رہے تھے کہ جو بھی قریبیمرد ہو یا عورت اگر درگزر کردے تو اس کا معاف کرنا جائز ہے اس لیے کہ اس کے قول ” ینحجزوا کا معنیٰ ہے کہ قصاص سے رک جائیں۔