hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16144

.

سنن البيهقي

16144
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۱۳۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ وَابْنُ بُکَیْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّہُ قَالَ حَدَّثَنِی مُسْلِمُ بْنُ یَزِیدَ أَحَدُ بَنِی سَعْدِ بْنِ بَکْرِ بْنِ قَیْسٍ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ أَبُو شُرَیْحِ بْنُ عَمْرٍو الْخُزَاعِیُّ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَتَلُوا رَجُلاً مِنْ ہُذَیْلٍ کَانُوا یَطْلُبُونَہُ بِذَحْلِ الْجَاہِلِیَّۃِ فِی الْحَرَمِ یَؤُمُّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لِیُبَایِعَہُ عَلَی الإِسْلاَمِ فَقَتَلُوہُ فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَتْلُہُ غَضِبَ أَشَدَّ غَضَبٍ فَسَعَتْ بَنُو بَکْرٍ إِلَی أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَسْتَشْفِعُونَ بِہِمْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا کَانَ الْعَشِیُّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی النَّاسِ فَأَثْنَی عَلَی اللَّہِ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَ مَکَّۃَ وَلَمْ یُحَرِّمْہَا النَّاسُ وَإِنَّمَا أَحَلَّہَا لِی سَاعَۃً مِنَ النَّہَارِ ثُمَّ ہِیَ حَرَامٌ کَمَا حَرَّمَہَا اللَّہُ أَوَّلَ مَرَّۃٍ وَإِنَّ أَعْتَی النَّاسِ عَلَی اللَّہِ ثَلاَثَۃٌ : رَجُلٌ قَتَلَ فِیہَا وَرَجُلٌ قَتَلَ غَیْرَ قَاتِلِہِ وَرَجُلٌ طَلَبَ بِذَحْلِ الْجَاہِلِیَّۃِ وَإِنِّی وَاللَّہِ لأَدِیَنَّ ہَذَا الرَّجُلَ الَّذِی أَصَبْتُمْ ۔ قَالَ أَبُو شُرَیْحٍ : فَوَدَاہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ [ضعیف]
(١٦١٣٨) ابو شریح بن عمرو خزاعی جو اصحاب رسول میں سے ہیں فرماتے ہیں کہ چند صحابہ نے ہذیل قبیلہ کے ایک شخص کو جاہلیت کی دشمنی کی بناء پر حرم میں قتل کردیا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کا ارادہ رکھتا تھا۔ جب یہ بات آپ کو پتہ چلی تو بہت سخت ناراض ہوئے۔ بنوبکر حضرت ابوبکر و عمر اور دوسرے صحابہ کے پاس گئے تاکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سفارشی بنالیں۔ جب شام کا وقت ہوا تو آپ لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے، اللہ کی شان کے لائق حمد و ثنا بیان کی۔ پھر فرمایا : اما بعد ! اللہ نے مکہ کو حرمت والا بنایا ہے، کسی شخص نے نہیں۔ میرے لیے دن کی چند گھڑیاں حلال تھا لیکن پھر پہلے کی طرح اسے حرام کردیا گیا۔ لوگ تین معاملات میں اللہ پر بےعقلی کرتے ہیں : ایک وہ جو حرم میں قتل کرے، دوسرا وہ جو غیر قاتل کو قتل کرے اور تیسرا وہ جو جاہلیت کے کینہ کی بناء پر قتل کرے۔ اللہ کی قسم ! جس کو تم نے قتل کیا ہے، اس کی دیت میں دوں گا۔ ابو شریح کہتے ہیں کہ پھر اللہ کے رسول نے دیت دی۔