(۱۶۱۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْمُزَکِّی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : قَرَأْتُ کِتَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الَّذِی کَتَبَہُ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ حِینَ بَعَثَہُ عَلَی نَجْرَانَ وَکَانَ الْکِتَابُ عِنْدَ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَزْمٍ فَکَتَبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِیہِ : ہَذَا بَیَانٌ مِنَ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِہِ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ} ۔ فَکَتَبَ الآیَاتِ حَتَّی بَلَغَ {إِنَّ اللَّہَ سَرِیعُ الْحِسَابِ} ثُمَّ کَتَبَ : ہَذَا کِتَابُ الْجِرَاحِ فِی النَّفْسِ مِائَۃٌ مِنَ الإِبِلِ وَفِی الأَنْفِ إِذَا أُوعِیَ جَدْعُہُ مِائَۃٌ مِنَ الإِبِلِ وَفِی الْعَیْنِ خَمْسُونَ مِنَ الإِبِلِ وَفِی الْیَدِ خَمْسُونَ مِنَ الإِبِلِ وَفِی الرِّجْلِ خَمْسُونَ مِنَ الإِبِلِ وَفِی کُلِّ أُصْبُعٍ مِمَّا ہُنَالِکَ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ وَفِی الْمَأْمُومَۃِ ثُلُثُ النَّفْسِ وَفِی الْجَائِفَۃِ ثُلُثُ النَّفْسِ وَفِی الْمُنَقِّلَۃِ خَمْسَ عَشَرَۃَ وَفِی الْمُوضِحَۃِ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ وَفِی السِّنِّ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ ۔ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ فَہَذَا الَّذِی قَرَأْتُ فِی الْکِتَابِ الَّذِی کَتَبَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عِنْدَ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَزْمٍ۔ [حسن لغیرہ]
(١٦١٨٩) زہری کہتے ہیں کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وہ خط پڑھا جو آپ نے عمرو بن حزم کو نجران جاتے ہوئے دیا تھا اور وہ خط ابوبکر بن حزم کے پاس تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں لکھا تھا : ” یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بیان ہے “ { یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ } [المائدۃ ١] آپ نے چند آیات لکھیں یہاں تک { اِنَّ اللّٰہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ ۔ } [اٰل عمران ١٩٩] تک پہنچے، پھر فرمایا : یہ زخموں کے بارے میں کتاب ہے، قتل کے بدلے ١٠٠ اونٹ ہیں۔ ایک ہاتھ کے بدلے ٥٠ اونٹ، ٹانگ کے بدلے ٥٠ اونٹ، ناک کو جب جڑ سے کاٹ دیا جائے تو اس میں ١٠٠ اونٹ ہیں۔ آنکھ میں ٥٠ اونٹ اور ہر انگلی کے بدلے ١٠ اونٹ ہیں اور سر کے گہرے زخم میں ثلث دیت قتل سے ہے اور وہ سر کا زخم جس میں ہڈی کے ریزے ہوں اس میں ١٥ اونٹ ہیں۔ پیٹ میں ثلث دیتِ قتل ہے۔ عام زخم میں اور دانت میں پانچ اونٹ ہیں۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ یہ خط میں نے اسی طرح ابوبکر بن حزم کے پاس پڑھا تھا۔