(۱۶۲۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ قَالَ الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَاسَرْجَسِیُّ فِیمَا قَرَأْتُہُ مِنْ سَمَاعِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ التُّجِیبِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَخِی حَرْمَلَۃَ حَدَّثَنَا عَمِّی حَرْمَلَۃُ بْنُ یَحْیَی قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : أَوَّلُ الشِّجَاجِ الْحَارِصَۃُ وَہِیَ الَّتِی تَحْرِصُ الْجِلْدَ حَتَّی تَشُقَّہُ قَلِیلاً وَمِنْہُ قِیلَ حَرَصَ الْقَصَّارُ الثَّوْبَ إِذَا شَقَّہُ ثُمَّ الْبَاضِعَۃُ وَہِیَ الَّتِی تَشُقُّ اللَّحْمَ وَتَبْضَعُہُ بَعْدَ الْجِلْدِ ثُمَّ الْمُتَلاَحِمَۃُ وَہِیَ الَّتِی أَخَذَتْ فِی اللَّحْمِ وَلَمْ تَبْلُغِ السِّمْحَاقَ وَالسِّمْحَاقُ جِلْدَۃٌ رَقِیقَۃٌ بَیْنَ اللَّحْمِ وَالْعَظْمِ وَکُلُّ قِشْرَۃٍ رَقِیقَۃٍ فَہِیَ سِمْحَاقٌ فَإِذَا بَلَغَتِ الشَّجَّۃُ تِلْکَ الْقِشْرَۃَ الرَّقِیقَۃَ حَتَّی لاَ یَبْقَی بَیْنَ اللَّحْمِ وَالْعَظْمِ غَیْرُہَا فَتِلْکَ السِّمْحَاقُ وَہِیَ الْمِلْطَاۃُ ثُمَّ الْمُوضِحَۃُ وَہِیَ الَّتِی تَکْشِفُ عَنْہَا ذَلِکَ الْقِشْرَ وَتَشُقُّ حَتَّی یَبْدُوَ وَضَحُ الْعَظْمِ فَتِلْکَ الْمُوضِحَۃُ وَالْہَاشِمَۃُ الَّتِی تَہْشِمُ الْعَظْمَ وَالْمُنَقِّلَۃُ الَّتِی یُنْقَلُ مِنْہَا فَرَاشُ الْعَظْمِ ، وَالآمَّۃُ وَہِیَ الْمَأْمُومَۃُ وَہِیَ الَّتِی تَبْلُغُ أُمَّ الرَّأْسِ الدِّمَاغَ وَالْجَائِفَۃُ وَہِیَ الَّتِی تَخْتَرِقُ حَتَّی تَصِلَ إِلَی السِّفَاقِ وَمَا کَانَ دُونَ الْمُوضِحَۃِ فَہُوَ خُدُوشٌ فِیہِ الصُّلْحُ وَالدَّامِیَۃُ ہِیَ الَّتِی تُدْمِی مِنْ غَیْرِ أَنْ یَسِیلَ مِنْہَا دَمٌ۔
[صحیح۔ للشافعی]
(١٦٢١٥) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : سب سے پہلا زخم حارصہ ہوتا ہے جس میں کھال تھوڑی سی پھٹتی ہے، اسی سے ہے کہ ” حرص القصار الثوب “ کہ قصار نے کپڑا پھاڑا، اس کے بعد زخم باضعہ ہے ، اس میں گوشت پھٹ جاتا ہے اور جلد کے بعد والا حصہ ظاہر ہوجاتا ہے۔ پھر متلاحمۃ ہے یہ وہ زخم ہے جو گوشت کو کاٹ دیتا ہے لیکن زیادہ گہرا نہیں ہوتا اس کے بعد سمحاق ہے سمحاق یہ ہڈی اور گوشت کے درمیان باریک سا پردہ ہوتا ہے اور یہ ایک جھلی کی مانند ہوتا ہے جب زخم اس جھلی تک پہنچے لیکن ہڈی ظاہر نہ ہو تو یہ سمحاق ہوتا ہے اور ملطاۃ بھی اسی زخم کو کہتے ہیں اور الموضحۃ اس زخم کو کہتے ہیں جو اس جھلی کو بھی پھاڑ کر ہڈی کو ظاہر کر دے اور ہاشمۃ کہ جس میں ہڈی ٹوٹ جائے اور المنقلۃ وہ زخم ہے جس میں ہڈی کے ذرات شامل ہوں اور مأمومۃ وہ زخم ہے جو دماغ تک پہنچے اور جائفۃ جو پیٹ پھاڑ دے اور زخم آنتوں تک پہنچے اور جو موضحہ کے علاوہ ہیں وہ خدوش ہیں، ان میں صلح ہے اور دامیۃ ایسا زخم کہ خراش آجائے یا چوٹ لگے لیکن خون نہ بہے۔