(۱۶۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُاللَّہِ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ عَبْدِالصَّمَدِ بْنِ أَبِی خِدَاشٍ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو یُوسُفَ: یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ قَمِیرَ امْرَأَۃِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی امْرَأَۃٌ أُسْتَحَاضُ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ فَانْظُرِی أَیَّامَ أَقْرَائِکِ ، فَإِذَا جَاوَزَتْ فَاغْتَسِلِی وَاسْتَذْفِرِی ، ثُمَّ تَوَضَّئِی لِکُلِّ صَلاَۃٍ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۱۰]
(١٦٢٩) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں استحاضہ والی عورت ہوں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ ایک رگ ہے، اپنے حیض کے دنوں کا انتظار کر، جب وہ گزر جائیں تو غسل کر اور لنگوٹ باندھ کر نماز کے لیے وضو کر۔