(۱۶۳۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ الأَخْنَسِ بْنِ شَرِیقٍ قَالَ أَخَذْتُ مِنْ آلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ہَذَا الْکِتَابَ کَانَ مَقْرُونًا بِکِتَابِ الصَّدَقَۃِ الَّذِی کَتَبَ عُمَرُ لِلْعُمَّالِ بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ ہَذَا کِتَابٌ مِنْ مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ -ﷺ- بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ وَالْمُؤْمِنِینَ مِنْ قُرَیْشٍ وَیَثْرِبَ وَمَنْ تَبِعَہُمْ فَلَحِقَ بِہِمْ وَجَاہَدَ مَعَہُمْ أَنَّہُمْ أُمَّۃٌ وَاحِدَۃٌ دُونَ النَّاسِ الْمُہَاجِرِینَ مِنْ قُرَیْشٍ عَلَی رَبْعَتِہِمْ یَتَعَاقَلُونَ بَیْنَہُمْ وَہُمْ یَفْدُونَ عَانِیَہُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَالْقِسْطِ بَیْنَ الْمُؤْمِنِینَ وَبَنُو عَوْفٍ عَلَی رَبْعَتِہِمْ یَتَعَاقَلُونَ مَعَاقِلَہُمُ الأُولَی وَکُلُّ طَائِفَۃٍ تَفْدِی عَانِیَہَا بِالْمَعْرُوفِ وَالْقِسْطِ بَیْنَ الْمُؤْمِنِینَ ۔ ثُمَّ ذَکَرَ عَلَی ہَذَا النَّسَقِ بَنِی الْحَارِثِ ثُمَّ بَنِی سَاعِدَۃَ ثُمَّ بَنِی جُشَمَ ثُمَّ بَنِی النَّجَّارِ ثُمَّ بَنِی عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ثُمَّ بَنِی النَّبِیتِ ثُمَّ بَنِی الأَوْسِ ثُمَّ قَالَ وَإِنَّ الْمُؤْمِنِینَ لاَ یَتْرُکُونَ مُفْرَحًا مِنْہُمْ أَنْ یُعْطُوہُ بِالْمَعْرُوفِ فِی فِدَائٍ أَوْ عَقْلٍ۔
(١٦٣٦٩) عثمان بن محمد بن عثمان بن اخنس بن شریق کہتے ہیں کہ میں نے آل عمر سے حضرت عمر کا یہ خط لے کر پڑھا جو صدقہ کے خط سے ملا ہوا تھا۔ جو آپ نے عمال کو لکھا تھا : ” بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ یہ خط محمد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے مسلمانوں اور مومنین کے لیے قریش اور یثرب سے اور جو بھی ان سے ملا اور ان کی پیروی کی، ان کے ساتھ جہاد کیا وہ ایک امت کی طرح ہیں۔ قریش کے مہاجرین کے علاوہ وہ آپس میں ایک دوسرے کی دیت کے ضامن ہیں۔ وہ نیکی کے ساتھ آپس میں فدیہ ادا کرتے ہیں اور مومنین کے درمیان انصاف قائم کرتے ہیں اور بنو عوف اپنے معاملے پر ہے کہ وہ اپنی اولی دیت ادا کرتے ہیں اور اپنے عالی کا فدیہ ادا کرتے ہیں اور مومنوں کے درمیان انصاف، پھر یہ ترتیب ذکر کی بنو حارث پھر بنو ساعدہ پھر بنوجشیم پھر بنو نجار پھر بنو عمرو بن عوف پھر بنی البنیت پھر بنو الاوس پھر فرمایا : بیشک مومن نہ چھوڑیں باہم بھاری قرض ، وہ نیکی سے فدیہ ادا کریں اور دیت ۔