(۱۶۳۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مُوسَی عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ : قَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّ عَقْلَ الْمَرْأَۃِ بَیْنَ عَصَبَتِہَا مَنْ کَانُوا لاَ یَرِثُونَ مِنْہَا شَیْئًا إِلاَّ مَا فَضَلَ عَنْ وَرَثَتِہَا وَإِنْ قَتَلَتْ فَعَقْلُہَا بَیْنَ وَرَثَتِہَا وَہُمْ یَقْتُلُونَ قَاتِلَہَا۔ [حسن]
(١٦٣٧٥) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ فرمایا کہ عورت کی دیت اس کے ورثاء کے درمیان ہوگی، عصبہ ورثاء اسے ادا کریں گے۔ اگر وہ قتل کر دے تو اس کی دیت اس کے ورثاء کے درمیان ہے اور وہ اس کے قاتل کو قتل کردیں۔