(۱۶۵۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ سَمِعَ أَبَا عُبَیْدَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہَ -ﷺ- : إِنَّ اللَّہَ یَبْسُطُ یَدَہُ بِاللَّیْلِ لِیَتُوبَ مُسِیء ُ النَّہَارِ وَبِالنَّہَارِ لِیَتُوبَ مُسِیء ُ اللَّیْلِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِہَا ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ بُنْدَارٍ عَنْ أَبِی دَاوُدَ۔
وَکَفَاکَ بِسَحَرَۃِ فِرْعَوْنَ وَقِصَّتِہِمْ فِی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ فِی قَبُولِ تَوْبَۃِ السَّاحِرِ۔ [صحیح]
(١٦٥٠٤) ابو موسیٰ اشعری (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے ہاتھوں کو رات کے وقت کھولتے ہیں کہ دن کا بھولا توبہ کرلے اور دن کو ہاتھ کھولتے ہیں کہ رات کا بھولا توبہ کرلے یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہوگا۔
اور فرعون کے جادو گروں کی توبہ جو قرآن میں تفصیلاً ذکر ہے، جادو گر کی توبہ کے قبول کے لیے کافی دلیل ہے۔