hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16568

.

سنن البيهقي

16568
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۵۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنِی ابْنُ الْعَفِیفِ قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا بَکْرٍ وَہُوَ یُبَایِعُ النَّاسَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیَجْتَمِعُ إِلَیْہِ الْعِصَابَۃُ فَیَقُولُ تُبَایِعُونِی عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ لِلَّہِ وِلِکِتَابِہِ ثُمَّ لِلأَمِیرِ۔ فَیَقُولُونَ نَعَمْ فَیُبَایِعُہُمْ فَقُمْتُ عِنْدَہُ سَاعَۃً وَأَنَا یَوْمَئِذٍ الْمُحْتَلِمُ أَوْ فَوْقَہُ فَتَعَلَّمْتُ شَرْطَہُ الَّذِی شَرَطَ عَلَی النَّاسِ ثُمَّ أَتَیْتُہُ فَقُلْتُ وَبَدَأْتُہُ قُلْتُ : أَنَا أُبَایِعُکَ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ لِلَّہِ وِلِکِتَابِہِ ثُمَّ لِلأَمِیرِ فَصَعَّدَ فِیَّ الْبَصَرَ ثُمَّ صَوَّبَہُ وَرَأَیْتُ أَنِّی أَعْجَبْتُہُ رَحِمَہُ اللَّہُ۔ [ضعیف]
(١٦٥٦٢) ابن العفیف کہتے ہیں کہ میں نے ابوبکر کو دیکھا کہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد لوگوں سے بیعت لے رہے تھے۔ لوگ آپ کے پاس جمع تھے اور آپ فرما رہے تھے : تم میری بیعت کرو سمع وطاعت پر اللہ کے لیے اس کی کتاب کے لیے پھر امیر کے لیے۔ تو لوگوں نے بیعت کرلی، لیکن میں نے نہیں کی۔ پہلے ان کی شرطوں کو جانا پھر میں آگیا اور میں نے بھی ان تمام پر بیعت کرلی تو ابوبکر نے مجھے غور سے دیکھا اور میں نے دیکھا کہ میں انھیں بہت اچھا لگ رہا تھا۔