(۱۶۵۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاکِہِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی بْنُ أَبِی مَسَرَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی أَیُّوبَ حَدَّثَنِی أَبُو عَقِیلٍ عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ ہِشَامٍ وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ النَّبِیَّ -ﷺ- وَذَہَبَتْ بِہِ أُمُّہُ زَیْنَبُ بِنْتُ حُمَیْدٍ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بَایِعْہُ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ہُوَ صَغِیرٌ ۔ وَمَسَحَ عَلَی رَأْسِہِ وَدَعَا لَہُ وَکَانَ یُضَحِّی بِالشَّاۃِ الْوَاحِدَۃِ عَنْ جَمِیعِ أَہْلِہِ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ الْمُقْرِئِ۔ [صحیح]
(١٦٥٦٩) عبداللہ بن ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ میری ماں زینب بنت حمید مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے گئیں اور کہنے لگیں : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس سے بیعت کرلیں۔ فرمایا : یہ چھوٹا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعا فرمائی اور وہ ہمیشہ سارے اہل کی طرف سے ایک قربانی کیا کرتے تھے۔