hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16619

.

سنن البيهقي

16619
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۶۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَۃَ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی سَلاَّمٍ حَدَّثَنِی الْحَارِثُ الأَشْعَرِیُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہَ -ﷺ- حَدَّثَہُمْ قَالَ: وَأَنَا آمُرُکُمْ بِخَمْسِ کَلِمَاتٍ أَمَرَنِی اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہِنَّ الْجَمَاعَۃِ وَالسَّمْعِ وَالطَاعَۃِ وَالْہِجْرَۃِ وَالْجِہَادِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَۃِ قِیدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَ الإِسْلاَمِ مِنْ رَأْسِہِ إِلاَّ أَنْ یُرَاجِعَ وَمَنْ دَعَا دَعْوَۃَ جَاہِلِیَّۃٍ فَإِنَّہُ مِنْ جُثَا جَہَنَّمَ ۔ قَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّی۔ قَالَ : نَعَمْ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّی فَادْعُوا بِدَعْوَۃِ اللَّہِ الَّذِی سَمَّاکُمْ بِہَا الْمُسْلِمِینَ الْمُؤْمِنِینَ عَبَّادَ اللَّہِ ۔ [صحیح]
(١٦٦١٣) حارث اشعری فرماتے ہیں کہ ہمیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہیں پانچ اشیاء کا حکم دیتا ہوں جن کا حکم مجھے اللہ نے دیا ہے : سمع، طاعۃ، جماعۃ، ہجرت اور جہادفی سبیل اللہ۔ جو جماعت سے ایک بالشت بھی جدا ہوا اس نے اسلام کے کڑے کو اپنی گردن سے اتار دیا۔ ہاں اگر وہ واپس لوٹ آئے تو اور بات ہے اور جس نے جاہلیت والا دعویٰ کیا وہ جہنمی ہے۔ ایک شخص کہنے لگا : اگر وہ نماز و روزہ کی پابندی کرتا ہو ؟ فرمایا : چاہے وہ نماز روزہ کی پابندی کرتا ہو۔ لوگوں کو اللہ کی دعوت کے ساتھ پکارو جس نے تمہارا نام مسلمین مؤمنین اللہ کے بندے رکھا ہے۔