(۱۶۶۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ قَالَ وَلاَ أَعْلَمُہُ إِلاَّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سَأَلَ یَزِیدُ بْنُ سَلَمَۃَ الْجُعْفِیُّ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنْ قَامَتْ عَلَیْنَا أُمَرَائُ یَسْأَلُونَنَا حَقَّہُمْ وَیَمْنَعُونَا حَقَّنَا فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ فَأَعْرَضَ عَنْہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ سَأَلَہُ فَأَعْرَضَ عَنْہُ ثُمَّ سَأَلَہُ فَقَالَ : اسْمَعُوا وَأَطِیعُوا فَإِنَّمَا عَلَیْہِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَیْکُمْ مَا حُمِّلْتُمْ ۔ [صحیح]
(١٦٦٢٤) یزید بن سلمہ جعفی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا : یا رسول اللہ ! اگر ہم پر ایسے حکمران آئیں جو ہم سے اپنا حق مانگیں لیکن ہمارا حق ادا نہ کریں تو ہم کیا کریں ؟ تو آپ نے اس سے اعراض کرلیا۔ اس نے پھر پوچھا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر اعراض کرلیا، پھر سوال کیا تو فرمایا : تم ان کی فرمان برداری کرو تم اپنے عمل کے مکلف ہو اور وہ اپنے عمل کے۔