(۱۶۶۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَسْفَاطِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنْ أَبِی حَصِینٍ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: کُنْتُ رَجُلاً مَذَّائً وَکَانَ عِنْدِیَ ابْنَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَاسْتَحْیَیْتُ أَنْ أَسْأَلَہُ ، فَأَمَرْتُ رَجُلاً فَسَأَلَہُ فَقَالَ : ((إِذَا وَجَدْتَ ذَلِکَ فَاغْسِلْ ذَکَرَکَ وَتَوَضَّأْ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ۔ صحیح
(١٦٦٥) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ میں بہت زیادہ مذی والا تھا اور میری زوجہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی تھی، (اس لیے) میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (اس کے متعلق) پوچھنے سے شرم محسوس کی، میں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے آپ سے (مذی کے متعلق) سوال کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو یہ پائے تو اپنی شرم گاہ کو دھو اور وضو کر۔