hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16642

.

سنن البيهقي

16642
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۶۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ یَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ثَلاَثَۃٌ لاَ یَنْظُرُ اللَّہُ إِلَیْہِمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلاَ یُزَکِّیہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ رَجُلٌ کَانَ لَہُ فَضْلُ مَائٍ فِی الطَّرِیقِ فَمَنَعَہُ مِنِ ابْنِ السَّبِیلِ وَرَجُلٌ بَایَعَ إِمَامًا لاَ یُبَایِعُہُ إِلاَّ لِلدُّنْیَا فَإِنْ أَعْطَاہُ مِنْہَا رَضِیَ وَإِنْ لَمْ یُعْطِہِ مِنْہَا سَخِطَ وَرَجُلٌ أَقَامَ سِلْعَۃً بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَ اللَّہُ الَّذِی لاَ إِلَہَ إِلاَّ ہُوَ لَقَدْ أَعْطَیْتُ بِہَا کَذَا وَکَذَا فَصَدَّقَہُ الرَّجُلُ وَاشْتَرَاہَا مِنْہُ ۔ ثُمَّ قَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ {إِنَّ الَّذِینَ یَشْتَرُونَ بِعَہْدِ اللَّہِ وَأَیْمَانِہِمْ ثَمَنًا قَلِیلاً} إِلَی آخِرِ الآیَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح]
(١٦٦٣٦) ابوہریرہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قیامت کے دن تین آدمیوں کی طرف اللہ تعالیٰ نہ دیکھیں گے اور نہ اس کو پاک کریں گے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے : ایک وہ آدمی جس کے پاس راستے میں زائد پانی ہو اور وہ دوسرے کو اس سے روکے، دوسرا وہ شخص جو امام کی بیعت دنیا کے لیے کرے کہ اگر اسے دے دے تو راضی ہو نہ دے تو ناراض اور تیسرا وہ شخص کہ جو عصر کے بعد اللہ کی قسم اٹھا کر مال کو بیچتا ہے اور دوسرا اسے سچا سمجھ کر خرید لیتا ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی : { اِنَّ الَّذِیْنَ یَشْتَرُوْنَ بِعَھْدِ اللّٰہِ وَ اَیْمَانِھِمْ ثَمَنًا قَلِیْلًا } [آل عمران ٧٧]