(۱۶۶۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أُوصِی الْخَلِیفَۃَ مِنْ بَعْدِی بِتَقْوَی اللَّہِ وَأُوصِیہِ بِجَمَاعَۃِ الْمُسْلِمِینَ أَنْ یُعَظِّمَ کَبِیرَہُمْ وَیَرْحَمَ صَغِیرَہُمْ وَیُوَقِّرَ عَالِمَہُمْ وَأَنْ لاَ یُضِرَّ بِہِمْ فَیُذِلَّہُمْ وَلاَ یُوحِشَہُمْ فَیُکْفِرَہُمْ وَأَنْ لاَ یَخْصِیَہُمْ فَیَقْطَعَ نَسْلَہُمْ وَأَنْ لاَ یُغْلِقَ بَابَہُ دُونَہُمْ فَیَأْکُلَ قَوِیُّہُمْ ضَعِیفَہُمْ۔ [ضعیف]
(١٦٦٤٤) ابو امامہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اپنے بعد آنے والے خلفاء کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ اللہ سے ڈرتے رہیں اور مسلمانوں کی جماعت کے لیے اسے وصیت کرتا ہوں کہ بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفقت کرے، ان کے علماء کی عزت کریں۔ نہ انھیں نقصان پہنچائیں اور نہ ذلیل کریں۔ نہ ان کو ڈرائیں کہ وہ کفر کریں، نہ ان کو خصی کریں کہ ان کی نسل ختم ہوجائے۔ اپنے دروازے بند نہ کریں کہ طاقتور ضعیف کو کھاجائے۔