(۱۶۷۵۹) وَاحْتَجَّ أَیْضًا بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فِی ابْنِ مُلْجَمٍ بَعْدَ مَا ضَرَبَہُ : أَطْعِمُوہُ وَاسْقُوہُ وَأَحْسِنُوا إِسَارَہُ فَإِنْ عِشْتُ فَأَنَا وَلِیُّ دَمِی أَعْفُو إِنْ شِئْتُ وَإِنْ شِئْتُ اسْتَقَدْتُ وَإِنْ مُتُّ فَقَتَلْتُمُوہُ فَلاَ تُمَثِّلُوا۔ [ضعیف]
(١٦٧٥٩) جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ابن ملجم جب اس نے آپ پر حملہ کیا تھا تو فرمایا : اس کو کھلاؤ پلاؤ اچھے قیدی کی طرح رکھو۔ اگر میں بچ گیا تو میں اپنا خود ولی ہوں چاہوں معاف کروں چاہوں قتل کر دوں، لیکن اگر نہ بچا تو تم اسے قتل کردینا، لیکن مثلہ نہ کرنا۔