(۱۶۹۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَۃَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ قَالَ لِی أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : کَأَیِّنْ تَعُدُّ أَوْ کَأَیِّنْ تَقْرَأُ سُورَۃَ الأَحْزَابِ؟ قُلْتُ : ثَلاَثًا وَسَبْعِینَ آیَۃً۔ قَالَ: أَقَطْ لَقَدْ رَأَیْتُہَا وَإِنَّہَا لَتَعْدِلُ سُورَۃَ الْبَقَرَۃِ وَإِنَّ فِیہَا الشَّیْخُ وَالشَّیْخَۃُ إِذَا زَنَیَا فَارْجُمُوہُمَا الْبَتَّۃَ نَکَالاً مِنَ اللَّہِ وَاللَّہُ عَزِیزٌ حَکِیمٌ۔ [صحیح]
(١٦٩١١) زر بن حبیش کہتے ہیں کہ مجھے ابی بن کعب نے کہا کہ سو رہ احزاب تم کتنی پڑھتے ہو ؟ اسے کتناشمار کرتے ہو ؟ میں نے کہا : تہتر آیات۔ فرمایا : یہ سو رہ بقرہ کے برابر ہے اور اسی میں یہ آیت تھی ” شادی شدہ مرد شادی شدہ عورت جب وہ زنا کرلیں تو انھیں رجم کر دو ۔ یہ اللہ کی طرف سے ان کی سزا ہے اور اللہ غالب حکمت وا ہے۔