(۱۶۹۷) وَقَدْ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ بْنِ یَعْقُوبَ السُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ قَالَ: سُئِلَ الزُّہْرِیُّ کَیْفَ کَانَتْ صَلاَۃُ النَّبِیِّ -ﷺ- بِمَکَّۃَ قَبْلَ أَنْ یُہَاجِرَ إِلَی الْمَدِینَۃِ؟ فَقَالَ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: فَرَضَ اللَّہُ الصَّلاَۃَ أَوَّلَ مَا فَرَضَہَا رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَتَمَّہَا فِی الْحَضَرِ ، وَأُقِرَّتْ صَلاَۃُ السَّفَرِ عَلَی الْفَرِیضَۃِ الأُولَی۔
وَرُوِیَ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۰۴۰]
(١٦٩٧) امام اوزاعی (رح) بیان کرتے ہیں کہ امام زہری سے سوال کیا گیا : مکہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز مدینہ میں ہجرت کرنے سے پہلے کس طرح تھی ؟ انھوں نے کہا : مجھ کو عروہ بن زبیر نے سیدہ عائشہ (رض) سے نقل کیا : اللہ نے نماز کو فرض کیا، پہلے دو رکعتیں فرض کی، پھر حضر میں اس کو مکمل کردیا اور سفر کی نماز پہلے فریضہ پر قائم رکھی گئیں۔