(۱۶۹۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی وَاقِدٍ اللَّیْثِیِّ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَتَاہُ رَجُلٌ وَہُوَ بِالشَّامِ فَذَکَرَ لَہُ أَنَّہُ وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِہِ رَجُلاً فَبَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَبَا وَاقِدٍ اللَّیْثِیَّ إِلَی امْرَأَتِہِ یَسْأَلُہَا عَنْ ذَلِکَ فَأَتَاہَا وَعِنْدَہَا نِسْوَۃٌ حَوْلَہَا فَذَکَرَ لَہَا الَّذِی قَالَ زَوْجُہَا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَأَخْبَرَہَا أَنَّہَا لاَ تُؤْخَذُ بِقَوْلِہِ وَجَعَلَ یُلَقِّنُہَا أَشْبَاہَ ذَلِکَ لِتَنْزِعَ فَأَبَتْ أَنْ تَنْزِعَ وَثَبَتَتْ عَلَی الاِعْتِرَافِ فَأَمَرَ بِہَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَرُجِمَتْ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی الْکِتَابِ وَلَمْ یَقُلْ أَعْلِمْنِی أَحْضُرُہَا وَلَقَدْ أَمَرَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِرَجْمِ امْرَأَۃٍ فَرُجِمَتْ وَمَا حَضَرَہَا۔ [ضعیف]
(١٦٩٦٠) ابو واقد لیثی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے پاس شام میں ایک شخص آیا۔ اس نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک دوسرے مرد کو دیکھا ہے تو حضرت عمر (رض) نے ابو واقد کو اس کی بیوی کے پاس تصدیق کے لیے بھیجا تو وہ اس کی بیوی کے پاس آئے۔ اس کے ارد گرد عورتیں تھی تو اسے ابو واقد نے ساری بات بتائی اور کہا کہ اس کے کہنے پر آپ کو سزا نہیں دی جائے گی تو اس کی ساتھ والی اسے کہنے لگی کہ تو انکار کر دے تو اس نے منع کردیا کہ میں انکار کروں اور اقرار کرلیا تو حضرت عمر کے حکم پر اسے رجم کردیا گیا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اور حضرت عثمان نے جب ایک عورت کو رجم کیا تھا تو خود حاضر ہونے کا نہیں کہا تھا۔