hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1698

.

سنن البيهقي

1698
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ قَالَ وَحَدَّثَنِی أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَخَّرَ الصَّلاَۃَ یَوْمًا فَدَخَلَ عَلَیْہِ عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ فَأَخْبَرَہُ أَنَّ الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ أَخَّرَ الصَّلاَۃَ یَوْمًا وَہُوَ بِالْکُوفَۃِ ، فَدَخَلَ عَلَیْہِ أَبُو مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیُّ فَقَالَ: مَا ہَذَا یَا مُغِیرَۃُ؟ أَلَیْسَ قَدْ عَلِمْتَ أَنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ نَزَلَ فَصَلَّی فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ صَلَّی فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ صَلَّی فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ صَلَّی فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ صَلَّی فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ: بِہَذَا أُمِرْتُ۔ فَقَالَ عُمَرُ لِعُرْوَۃَ: انْظُرْ مَا تُحَدِّثُ یَا عُرْوَۃُ أَوَإِنَّ جِبْرِیلَ ہُوَ أَقَامَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَقْتَ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ عُرْوَۃُ: کَذَلِکَ کَانَ بَشِیرُ بْنُ أَبِی مَسْعُودٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ۔ قَالَ عُرْوَۃُ وَلَقَدْ حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ زَوْجُ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُصَلِّی الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ فِی حُجْرَتِہَا قَبْلَ أَنْ تَظْہَرَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۹۹]
(١٦٩٩) ابن شہاب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن عبد العزیز نے ایک نماز کو مؤخر کردیا، ان کے پاس عروہ بن زبیر تشریف لائے، انھوں نے خبر دی کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ (رض) نے ایک دن کوفہ میں نماز مؤخرکر دی، اس پر ابو مسعود انصاری تشریف لائے اور کہا : اے مغیرہ ! یہ کیا ہے ؟ کیا نہیں تو جانتا ہے کہ جبرائیل (علیہ السلام) آئے، انھوں نے نماز پڑھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی، پھر انھوں نے نماز پڑھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی، پھر انھوں نے نماز پڑھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی، پھر انھوں نے نماز پڑھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی، پھر انھوں نے نماز پڑھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے۔ “ سیدنا عمر (رض) نے عروۃ (رض) سے کہا : اے عروہ ! دیکھ تو کیا بیان کررہا ہے ، کیا جبرائیل (علیہ السلام) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز کے وقت اقامت کروائی ؟ عروہ (رض) نے کہا : اسی طرح بشیر بن أبی مسعود اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں۔ عروہ (رض) نے کہا : مجھے سیدہ عائشہ (رض) نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کی نماز پڑھتے تھے اور سورج ظاہر ہونے سے پہلے ان کے کمرے میں ہوتا تھا۔