(۱۷۰۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ قَالَ مُجَالِدٌ أَخْبَرَنَا عَنْ عَامِرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ قَالَ: جَائَ تِ الْیَہُودُ بِرَجُلٍ وَامْرَأَۃٍ مِنْہُمْ زَنَیَا قَالَ: ائْتُونِی بِأَعْلَمِ رَجُلَیْنِ مِنْکُمْ ۔ فَأَتَوْہُ بِابْنَیْ صُورِیَّا فَنَشَدَہُمَا : کَیْفَ تَجِدَانِ أَمْرَ ہَذَیْنِ فِی التَّوْرَاۃِ؟ ۔ قَالاَ : نَجِدُ فِی التَّوْرَاۃِ إِذَا شَہِدَ أَرْبَعَۃٌ أَنَّہُمْ رَأَوْا ذَکَرَہُ فِی فَرْجِہَا مِثْلَ الْمِیلِ فِی الْمُکْحُلَۃِ رُجِمَا۔ قَالَ: فَمَا یَمْنَعُکُمْ أَنْ تَرْجُمُوہُمَا؟ ۔ قَالاَ : ذَہَبَ سُلْطَانُنَا فَکَرِہْنَا الْقَتْلَ فَدَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالشُّہُودِ فَجَائُ وا أَرْبَعَۃٌ فَشَہِدُوا أَنَّہُمْ رَأَوْا ذَکَرَہُ فِی فَرْجِہَا مِثْلَ الْمِیلِ فِی الْمُکْحُلَۃِ۔فَأَمَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِرَجْمِہِمَا۔ [ضعیف]
(١٧٠١٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ یہود ایک عورت اور مرد کو لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے کہ انھوں نے زنا کرلیا تھا تو آپ نے فرمایا : تمہارے دو سب سے بڑے عالموں کو بلاؤ تو صوریا کے دو بیٹوں کو لایا گیا ۔ ان کو قسم دے کر پوچھا کہ تم توراۃ میں ان کا کیا حکم پاتے ہو ؟ کہا : توراۃ میں یہ ہے کہ جب چار گواہ یہ گواہی دے دیں ہم نے اس کے ذکر کو اس کی فرج میں دیکھا ہے جیسے سرمچو سرمہ دانی میں ہوتا ہے تو رجم کیا جائے گا۔ آپ نے پوچھا : پھر تم رجم کیوں نہیں کرتے ؟ جواب دیا : ہمارے بڑے زنا کاری کرنے لگے تو ہم نے قتل کو ناپسند کیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گواہوں کو بلایا اور چاروں نے اسی طرح گواہی دی بالکل صریح تو آپ نے انھیں رجم کروا دیا۔