(۱۷۰۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ حَمْزَۃَ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِی عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ مَنْ تَوَلَّی غَیْرَ مَوَالِیہِ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ غَیَّرَ تَخُومِ الأَرْضِ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ کَمِہَ أَعْمَی عَنِ السَّبِیلِ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَیْہِ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللَّہِ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ وَقَعَ عَلَی بَہِیمَۃٍ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ۔ [حسن]
(١٧٠١٧) ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی لعنت ہے اس پر جو ناحق والی بنتا ہے، جو زمین پر قبضہ کرتا ہے اور جو نابینے کو راستے سے بھٹکاتا ہے اور جو والدین کو لعنت کرتا ہے، جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرتا ہے اور جو جانور سے بدفعلی کرتا ہے اور جو قوم لوط والا عمل کرتا ہے اس پر تین مرتبہ اللہ کی لعنت ہے۔