hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17170

.

سنن البيهقي

17170
Sunan Al Bayhaqi
(۱۷۱۶۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی الْغَسَّانِیِّ قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ فَلَقِیتُ أَبَا بَکْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ وَہُوَ عَامِلٌ عَلَی الْمَدِینَۃِ فَقَالَ : أُتِیتُ بِسَارِقٍ مِنْ أَہْلِ بِلاَدِکُمْ حَوْرَانِیٍّ قَدْ سَرَقَ سَرِقَۃً یَسِیرَۃً قَالَ فَأَرْسَلَتْ إِلَیَّ خَالَتِی عَمْرَۃُ بِنْتُ عَبْدِالرَّحْمَنِ: أَنْ لاَ تَعْجَلَ فِی أَمْرِ ہَذَا الرَّجُلِ حَتَّی آتِیَکَ فَأُخْبِرَکَ مَا سَمِعْتُ مِنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فِی أَمْرِ السَّارِقِ قَالَ فَأَتَتْنِی فَأَخْبَرَتْنِی أَنَّہَا سَمِعَتْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اقْطَعُوا فِی رُبُعِ دِینَارٍ وَلاَ تَقْطَعُوا فِیمَا ہُوَ أَدْنَی مِنْ ذَلِکَ ۔ وَکَانَ رُبُعُ دِینَارٍ یَوْمَئِذٍ ثَلاَثَۃَ دَرَاہِمَ وَالدِّینَارُ اثْنَا عَشَرَ دِرْہَمًا قَالَ وَکَانَتْ سَرِقَتُہُ دُونَ الرُّبُعِ دِینَارٍ فَلَمْ أَقْطَعْہُ۔ وَرَوَاہُ سُلَیْمَانُ بْنُ یَسَارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُرَارَۃَ الأَنْصَارِیُّ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِنْ قَوْلِہِ نَحْوَ رِوَایَۃِ الْجَمَاعَۃِ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَمْرَۃَ۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات و اسنادہ متصل]
(١٧١٦٤) یحییٰ بن یحییٰ غسانی فرماتے ہیں کہ میں مدینہ طیبہ آیا تو میری ملاقات ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم (رض) سے ہوئی اور وہ ان دنوں مدینہ کے گورنر تھے تو انھوں نے فرمایا : میرے پاس ایک چور لایا گیا جو تمہارے شہر کا تھا ۔ اس نے ایک معمولی سی چوری کی تھی تو میری خالہ حضرت عمرہ بنت عبدالرحمن (رض) نے یہ پیغام بھیجا کہ جب تک میں آپ کے پاس نہ آؤں، تم نے اس چور کے فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنی۔ میں تمہیں بتاؤں گی کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے چوری کے بارے میں کیا سنا ہے۔ فرماتے ہیں کہ پھر وہ میرے پاس آئیں اور انھوں نے فرمایا : حضرت عائشہ (رض) فرماتی تھیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دینار کے چوتھے حصہ کے برابرمال میں چور کا ہاتھ کاٹ دو اور اس سے کم میں ہاتھ مت کاٹو۔
اور ان دنوں دینار کا چوتھا حصہ تین دراہم کے برابر ہوتا تھا اور ایک دینار دس درہم کے برابر ہوتا تھا تو اس چور نے جو چوری کی تھی اس کی مالیت دینار کے چوتھے حصہ سے کم کی تھی اس لیے میں نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔