(۱۷۲۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُوہْیَارَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ أَخْبَرَنَا بَکَّارُ بْنُ الْخَصِیبِ حَدَّثَنَا حَبِیبٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ قَالَ : بَیْنَمَا صَفْوَانُ بْنُ أُمَیَّۃَ مُضْطَجِعٌ بِالْبَطْحَائِ إِذْ جَائَ إِنْسَانٌ فَأَخَذَ بُرْدَہُ مِنْ تَحْتِ رَأْسِہِ فَأَتَی بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَمَرَ بِقَطْعِہِ فَقَالَ : إِنِّی أَعْفُو عَنْہُ أَوْ أَتَجَاوَزُ۔ قَالَ : فَہَلاَّ قَبْلَ أَنْ تَأْتِیَنَا بِہِ أَبَا وَہْبٍ۔ [صحیح]
(١٧٢١٧) حضرت عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ صفوان بن امیہ ہمارے درمیان بطحا جگہ پر سویا ہوا تھا۔ ایک آدمی آیا، اس نے آپ کے سر کے نیچے سے چادر اٹھالی، یعنی چوری کرلی تو حضرت صفوان (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ اس کے ہاتھ کاٹ دے۔ حضرت صفوان (رض) نے فرمایا : میں نے اسے معاف کردیا ہے اس سے درگزر کرتا ہوں تو آپ نے فرمایا : کاش ! تو میرے پاس آنے سے پہلے کردیتا اے ابو وہب !