(۱۷۲۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَبِی عِمْرَانَ عَنِ الْمُشَعَّثِ بْنِ طَرِیفٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : یَا أَبَا ذَرٍّ۔ قُلْتُ : لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ۔ قَالَ : کَیْفَ أَنْتَ إِذَا أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ یَکُونُ الْبَیْتُ فِیہِ بِالْوَصِیفِ؟ یَعْنِی الْقَبْرَ قَالَ قُلْتُ : اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ أَوْ مَا خَارَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ قَالَ : عَلَیْکَ بِالصَّبْرِ ۔ [صحیح]
(١٧٢٣٨) ابو ذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابو ذر (رض) ! عرض کیا : میں حاضر ہوں اور میں بار بار حاضر ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” تیری کیا کیفیت ہوتی ہے جب لوگوں کو موت پہنچتی ہے تو اس کا ٹھکانا قبر ہوتی ہے۔ عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تو صبر کو لازم پکڑ۔ “