hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17260

.

سنن البيهقي

17260
Sunan Al Bayhaqi
(۱۷۲۵۴) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ : الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ أَخْبَرَنِی یَزِیدُ بْنُ خُصَیْفَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أُتِیَ بِسَارِقٍ سَرَقَ شَمْلَۃً فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ ہَذَا قَدْ سَرَقَ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَا إِخَالُہُ سَرَقَ ۔ قَالَ السَّارِقُ : بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اذْہَبُوا بِہِ فَاقْطَعُوہُ ثُمَّ احْسِمُوہُ ثُمَّ ائْتُونِی بِہِ ۔ فَقُطِعَ فَأُتِیَ بِہِ فَقَالَ : تُبْ إِلَی اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ ۔ قَالَ : تُبْتُ إِلَی اللَّہِ۔ قَالَ : تَابَ اللَّہُ عَلَیْکَ ۔ وَصَلَہُ یَعْقُوبُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَتَابَعَہُ عَلَیْہِ غَیْرُہُ۔ [منکر]
(١٧٢٥٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس چور لایا گیا، جس نے چادر چوری کی تھی۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس نے چوری کی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا وہ چوری کا ارتکاب کرتا ہے ؟ چور نے کہا : کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ! تو اسے فرمایا : اس کو لے جاؤ اور اس کے ہاتھ کاٹ دو ۔ پھر اس کو داغ دو ۔ پھر اس کو میرے پاس لے آؤ۔ اس کا ہاتھ کاٹا پھر آپ کے پاس لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ سے توبہ کر تو اس نے توبہ کی، اللہ نے اس کی توبہ قبول کی۔