(۱۷۲۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا فُضَیْلٌ أَبُو مُعَاذٍ عَنْ أَبِی حَرِیزٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ رَجُلاً یُقَالُ لَہُ أَیُّوبُ بْنُ بُرَیْقَۃَ اخْتَلَسَ طَوْقًا مِنْ إِنْسَانٍ فَرُفِعَ إِلَی عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ فَکَتَبَ فِیہِ عَمَّارٌ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکَتَبَ إِلَیْہِ : إِنَّ ذَاکَ عَادِی الظَّہِیرَۃِ فَأَنْہِکْہُ عُقُوبَۃً ثُمَّ خَلِّ عَنْہُ وَلاَ تَقْطَعْہُ۔
(ت) وَفِی رِوَایَۃِ الثَّوْرِیِّ عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ رَحِمَہُ اللَّہُ بِرَجُلٍ اخْتَلَسَ طَوْقًا مِنْ جَارِیَۃٍ فَلَمْ یَرَ فِیہِ قَطْعًا قَالَ : تِلْکَ عَادِیَۃُ الظَّہِیرَۃِ۔ [ضعیف]ق
(١٧٢٩٣) حضرت شعبی سے روایت ہے کہ ایک آدمی جس کا نام ایوب بن بریقہ تھا۔ اس نے ایک آدمی سے زیور چھینا اور اس نے دور سے عمار بن یاسر کو دیکھا۔ عمار نے عمر بن خطاب (رض) کی طرف لکھا اس نے لکھا کہ جو کوئی دن کو چوری کرتا ہے تم اس کو عبرت ناک سزادو۔ پھر اس کو چھوڑ دو اور ہاتھ نہ کاٹو۔
ایک اور روایت میں ہے کہ عمر بن عبدالعزیز (رح) کے پاس ایک ایسا آدمی لایا گیا، جس نے ایک لونڈی کا زیور چھینا تو عمر بن عبدالعزیز نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ اس نے کہا : یہ دن میں چھینا ہے۔