(۱۷۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ نَبِیَّ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا صَلَّیْتُمُ الْفَجْرَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی أَنْ یَطْلُعَ قَرْنُ الشَّمْسِ الأَوَّلُ ، ثُمَّ إِذَا صَلَّیْتُمُ الظُّہْرَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی أَنْ یَحْضُرَ الْعَصْرُ ، فَإِذَا صَلَّیْتُمُ الْعَصْرَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی أَنْ تَصْفَرَّ الشَّمْسُ ، فَإِذَا صَلَّیْتُمُ الْمَغْرِبَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی أَنْ یَسْقُطَ الشَّفَقُ ، فَإِذَا صَلَّیْتُمُ الْعِشَائَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی نِصْفِ اللَّیْلِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۶۱۲]
(١٧٣٤) سیدنا عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم فجر کی نماز پڑھو تو اس کا وقت سورج کے پہلے کنارے کے طلوع ہونے تک ہے، پھر جب تم ظہر کی نماز پڑھو تو اس کا وقت عصر کے حاضر ہونے تک ہے اور جب تم عصر کی نماز پڑھو تو اس کا وقت سورج زرد ہونے تک ہے اور جب تم مغرب کی نماز پڑھو تو اس کا وقت سرخی غائب ہونے تک ہے اور جب تم عشاپڑھو تو اس کا وقت نصف رات تک ہے۔