(۱۷۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی رَوَّادٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الطَّائِفِ عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ شُرَحْبِیلَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((لاَ یَغْلِبَنَّکُمُ الأَعْرَابُ مِنَ اسْمِ صَلاَتِکُمْ فَإِنَّہَا فِی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ الْعِشَائُ ، وَإِنَّمَا سَمَّتْہَا الأَعْرَابُ الْعَتَمَۃَ مِنْ أَجْلِ إِبِلِہَا لِحِلاَبِہَا)) ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ البزار]
(١٧٣٩) سیدنا عبد الرحمن بن عوف (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیہاتی تمہاری نماز کے نام پر غالب نہ آجائیں وہ (نماز) اللہ کی کتاب میں عشا ہے۔ دیہاتیوں نے اس کا نام عتمہ اس لیے رکھا ہے کہ (اس وقت) وہ اپنے اونٹوں کا دودھ نکالتے تھے۔