(۱۷۳۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَیْنِ الْکَارِزِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ قَدْ جَائَ تْ فِی الأَشْرِبَۃِ آثَارٌ کَثِیرَۃٌ بِأَسْمَائٍ مُخْتَلِفَۃٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَأَصْحَابِہِ وَکُلٌّ لَہُ تَفْسِیرٌ فَأَوَّلُہَا الْخَمْرُ وَہِیَ مَا غَلَی مِنْ عَصِیرِ الْعِنَبِ فَہَذَا مَا لاَ اخْتِلاَفَ فِی تَحْرِیمِہِ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ إِنَّمَا الاِخْتِلاَفُ فِی غَیْرِہِ وَمِنْہَا السَّکَرُ وَہُوَ نَقِیعُ التَّمْرِ الَّذِی لَمْ تَمَسَّہُ النَّارُ وَفِیہِ یُرْوَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : السَّکَرُ خَمْرٌ۔ وَمِنْہَا الْبِتْعُ وَہُوَ نَبِیذُ الْعَسَلِ۔ وَمِنْہَا الْجِعَۃُ وَہُوَ نَبِیذُ الشَّعِیرِ۔ وَمِنْہَا الْمِزْرُ وَہُوَ مِنَ الذُّرَۃِ۔ [ضعیف]
(١٧٣٨٥) حضرت عبید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) سے اس کے مختلف نام معروف ہیں۔ ان میں ایک خمر ہے جو انگور نچوڑ کر بنائی جاتی ہے۔ ایک کا نام سکر ہے جو کھجور کو بھگو کر بنائی جاتی ہے۔ تیسری التبع ہے یعنی شہد کی شراب چوتھی الجعۃ ہے یہ جو کی شراب ہے اور پانچویں المرزیہ مکئی کے دانے کی شراب ہے۔