(۱۷۴۴۴) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ ابْنُ أَخِی الْقَعْقَاعِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : وَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ رَجُلٍ رِیحَ نَبِیذٍ فَقَالَ : مَا ہَذِہِ الرِّیحُ؟ ۔ [ضعیف]
(١٧٤٤٤) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو اس سے آپ نے بو محسوس کی تو آپ نے پوچھا : یہ بوکیسی ؟ اس نے کہا : نبیذ کی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس لاؤ ۔ وہ نبیذ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا تو وہ بہت سخت تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں پانی ملا لیا اور فرمایا : جب تمہارا مشروب سخت ہوجائے تو اس طرح اس میں پانی ملا لیا کرو۔