hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17515

.

سنن البيهقي

17515
Sunan Al Bayhaqi
(۱۷۵۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَاصِمٍ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ رُکَانَۃَ أَخْبَرَنِی عِکْرِمَۃُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمْ یُوَقِّتْ فِی الْخَمْرِ حَدًّا۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَشَرِبَ رَجُلٌ فَسَکِرَ فَلُقِیَ یَمِیلُ فِی الْفَجِّ فَانْطُلِقَ بِہِ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَلَمَّا حَاذَی بِدَارِ الْعَبَّاسِ انْفَلَتَ فَدَخَلَ عَلَی الْعَبَّاسِ فَالْتَزَمَہُ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَضَحِکَ وَقَالَ : فَعَلَہَا؟ ۔ ثُمَّ لَمْ یَأْمُرْ فِیہِ بِشَیْئٍ ۔ [ضعیف]
(١٧٥٠٩) ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شراب کے بارے میں کوئی حد مقرر نہیں فرمائی۔ پھر فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے شراب پی لی اور اس کو نشہ چڑھ گیا۔ وہ راستے میں ادھر ادھر بھٹک رہا تھا لوگ اسے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے کر جا رہے تھے کہ اسے ہوش آگیا ۔ جب یہ حضرت عباس کے گھر کے پاس سے گزرا تو حضرت عباس سے چمٹ گیا۔ جب یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتائی گئی تو آپ ہنسے اور پوچھا : کیا واقعی اس نے ایسا کیا ؟ اور اس کے بارے میں کوئی حکم نہ دیا۔