hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1755

.

سنن البيهقي

1755
Sunan Al Bayhaqi
(۱۷۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: سُئِلَ ہَلْ کَانَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- خَاتَمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ أَخَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْعِشَائَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ ، وَقَدْ کَادَ یَذْہَبُ شَطْرُ اللَّیْلِ أَوْ عِنْدَ شَطْرِ اللَّیْلِ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ : ((إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا ، وَإِنَّکُمْ لَنْ تَزَالُوا فِی صَّلاَۃٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلاَۃَ)) ۔ قَالَ أَنَسٌ: کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی وَبِیصِ خَاتَمِہِ مِنْ فِضَّۃٍ۔ وَأَشَارَ بِیَدِہِ الْیُسْرَی وَوَصَفَ۔ [صحیح]
(١٧٥٦) سیدنا انس (رض) سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انگوٹھی تھی ؟ انھوں نے کہا : ہاں ایک رات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشا کو مؤخر کردیا، آدھی رات یا اس کے قریب قریب وقت گذر گیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور فرمایا : لوگوں نے نماز پڑھی اور سو گئے اور تم نماز میں رہے ہو جب سے تم نماز کا انتظار کرتے رہے ہو۔
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں گویا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چاندی کی انگوٹھی کی چمک کی طرف دیکھ رہاہوں اور بائیں ہاتھ سے اشارہ کیا اور اس کی تعریف کی۔