(۱۷۵۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ وَاصِلٍ عَنِ الْمَعْرُورِ قَالَ: أُتِیَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ بِامْرَأَۃٍ قَدْ زَنَتْ فَقَالَ: وَیْلٌ لِلْمُرَیَّۃِ أَفْسَدَتْ حُسْنَہَا اذْہَبَا فَاجْلِدَاہَا وَلاَ تَخْرِقَا جِلْدَہَا۔ (ت) وَقَدْ رُوِّینَا فِی حَدِیثِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ فِی قِصَّۃِ الْجُہَنِیَّۃِ الَّتِی أَقَرَّتْ بِالزِّنَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ بِہَا فَشُدَّتْ عَلَیْہَا ثِیَابُہَا وَفِی رِوَایَۃٍ فَشُکَّتْ ثُمَّ أَمَرَ بِہَا فَرُجِمَتْ۔ [صحیح]
(١٧٥٨٣) معرور کہتے ہیں کہ ایک عورت جس نے زنا کرلیا تھا، حضرت عمر کے پاس لائی گئی تو آپ نے فرمایا : اس کے لیے ہلاکت ہو ، اس نے اپنے حسن کو خراب کرلیا اور کہا : اسے لے جاؤ اور کوڑے مارو، لیکن اس کی جلد نہ پھٹے اور جہینیہ عورت کا قصہ ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر اچھی طرح کپڑے لپیٹ کر پھر رجم کیا۔