(۱۷۶۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ ہُزَیْلِ بْنِ شُرَحْبِیلَ قَالَ : أَتَی سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ النَّبِیَّ -ﷺ- فَاسْتَأْذَنَ عَلَیْہِ وَہُوَ مُسْتَقْبِلُ الْبَابِ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِیَدِہِ : ہَکَذَا یَا سَعْدُ فَإِنَّمَا الاِسْتِئْذَانُ مِنَ النَّظَرِ ۔ [صحیح]
(١٧٦٦١) ہذیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن معاذ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور دروازے کے سامنے کھڑے ہو کر اجازت مانگی تو آپ نے انھیں ہاتھ سے ایک طرف پر کیا اور فرمایا : اس طرح اجازت مانگو، نظر کی وجہ سے تو اجازت رکھی گئی ہے۔