(۱۷۶۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِیٍّ حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ بَنِی عَامِرٍ : اسْتَأْذَنَ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَہُوَ فِی بَیْتٍ فَقَالَ : أَلِجُ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- لِخَادِمِہِ : اخْرُجْ إِلَی ہَذَا فَعَلِّمْہُ الاِسْتِئْذَانَ فَقُلْ لَہُ قُلِ السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَأَدْخُلُ؟ ۔ فَسَمِعَہُ الرَّجُلُ فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَأَدْخُلُ فَأَذِنَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَدَخَلَ۔ [صحیح]
(١٧٦٦٧) بنو عامر کے ایک شخص سے منقول ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کی کہ میں داخل ہو جاؤں ؟ تو آپ نے اپنے خادم کو کہا کہ جاؤ اسے اجازت لینے کا طریقہ سکھلاؤ اور کہو کہ یوں کہے : السلام علیکم ! کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ تو اس آدمی نے سن لیا تو اس نے اسی طرح اجازت طلب کی تو اسے اجازت مل گئی۔