(۱۷۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ: مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِیُّ حَدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ فِیہِ : ((وَوَقْتُ صَلاَۃِ الصُّبْحِ مِنْ طُلُوعِ الْفَجْرِ مَا لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ ، فَإِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَأَمْسِکْ عَنِ الصَّلاَۃِ ، فَإِنَّہَا تَطْلُعُ بَیْنَ قَرْنَیْ شَیْطَانٍ))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الدَّوْرَقِیِّ عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ عَنْ ہَمَّامٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : ((فَإِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَأَمْسِکْ عَنِ الصَّلاَۃِ ، فَإِنَّہَا تَطْلُعِ بَیْنَ قَرْنَیْ شَیْطَانٍ))۔ [صحیح]
(١٧٧٠) (الف) سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر لمبی حدیث بیان کی۔ اس میں ہے کہ صبح کی نماز کا وقت طلوع فجر سے لے کر جب تک سورج طلوع نہیں ہوجاتا۔ جب سورج طلوع ہوگیا تو وہ نماز سے رک جائے اس لیے وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔ (ب) صحیح مسلم میں ہے کہ جب سورج طلوع ہوجائے تو وہ نماز سے رک جائے اس لیے کہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔