(١٧٧٢٧) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحَمَّامِیِّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النِّجَادُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ عَبَّادٍ الدُّؤَلِیِّ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِذِی الْمَجَازِ یَتْبَعُ النَّاسَ فِی مَنَازِلِہِمْ یَدْعُوہُمْ إِلَی اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَوَرَائَ ہُ رَجُلٌ وَہُوَ یَقُولُ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ لاَ یَغُرَّنَّکُمْ عَنْ دِینِکُمْ وَدِینِ آبَائِکُمْ ۔ قُلْتُ : مَنْ ہَذَا ؟ قَالُوا : عَمُّہُ أَبُو لَہَبٍ ۔ [صحیح لغیرہ ]
(١٧٧٢٧) حضرت ربیعہ بن عباد دولی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ ذی الحجاز میں لوگوں کے پیچھے ان کے گھروں میں جاتے اور ان کو اللہ کے دین کی طرف بلاتے اور آپ کے پیچھے پیچھے ایک آدمی تھا جو لوگوں کو پکار پکار کر کہہ رہا تھا کہ اے لوگو ! یہ تمہیں تمہارے آباء و اجداد کے دین کے متعلق دھوکے میں نہ ڈال دے۔ میں نے کہا : یہ کون ہے ؟ انھوں نے کہا : یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا ابو لہب ہیں۔