hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17736

.

سنن البيهقي

17736
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٧٣٠) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ الْجُرَیْرِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَقِیقٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یُحْرَسُ حَتَّی نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ { یَا أَیُّہَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہُ وَاللَّہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ } [المائدۃ ٦٧] فَأَخْرَجَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - رَأْسَہُ مِنَ الْقُبَّۃِ فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ انْصَرَفُوا فَقَدْ عَصَمَنِی اللَّہُ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ الْہِلاَلِیِّ فَقَالَ لَہُمْ : أَیُّہَا النَّاسُ ۔ [ضعیف ] قَالَ الشَّافِعِیُّ : یَعْصِمُکَ مِنْ قَتْلِہِمْ أَنْ یَقْتُلُوکَ حَتَّی تُبَلِّغَ مَا أُنْزِلَ إِلَیْکَ فَبَلَّغَ مَا أُمِرَ بِہِ فَاسْتَہْزَأَ بِہِ قَوْمٌ فَنَزَلَ عَلَیْہِ { فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرْ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِینَ إِنَّا کَفَیْنَاکَ الْمُسْتَہْزِئِینَ } [الحجر ٩٤-٩٥]
(١٧٧٣٠) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نگرانی کی جاتی تھی حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوئی : { یٰٓاَیُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہٗ وَ اللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ } [المائدۃ ٦٧] ” اے رسول ! جو آپ کی طرف آپ کے رب نے نازل کیا ہے اس کی تبلیغ کیجیے اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اپنے رب کے پیغام کو نہ پہنچایا اور اللہ تعالیٰ آپ کو لوگوں سے بچانے والا ہے تو آپ نے اپنا سر اپنے خیمے سے نکال کر کہا : اے لوگو ! اب تم چلے جاؤ، اللہ نے میری حفاظت کا ذمہ لے لیا ہے۔ “
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ان کے قتل سے بچائے گا کہ وہ آپ کو قتل کریں جب تک کہ آپ اس چیز کی تبلیغ کرتے رہیں گے جو چیز آپ کی طرف نازل کی گئی ہے تو آپ نے اس چیز کی تبلیغ کی جس کا آپ کو حکم دیا گیا تھا تو قوم نے اس پر آپ کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت کریمہ { فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیْنَ ۔ اِنَّا کَفَیْنٰکَ الْمُسْتَھْزِئِ یْنَ ۔ } [الحجر ٩٤-٩٥]” پس آپ اس حکم کو جو آپ کو کیا جا رہا ہے کھول کر بیان کریں اور مشرکوں سے منہ پھیر لیجیے آپ سے جو لوگ مسخرا پن کرتے ہیں ان کی سزا کے لیے ہم کافی ہیں۔ “