(١٧٧٣٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ عِمْرَانَ أَبِی الْحَکَمِ السُّلَمِیِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَتْ قُرَیْشٌ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - ادْعُ رَبَّکَ أَنْ یَجْعَلَ لَنَا الصَّفَا ذَہَبًا وَنُؤْمِنَ بِکَ ۔ قَالَ : أَتَفْعَلُونَ ؟ ۔ قَالُوا : نَعَمْ فَدَعَا فَأَتَاہُ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ یَقْرَأُ عَلَیْکَ السَّلاَمَ وَیَقُولُ : إِنْ شِئْتَ أَصْبَحَ الصَّفَا ذَہَبًا فَمَنْ کَفَرَ بَعْدَ ذَلِکَ عَذَّبْتُہُ عَذَابًا لاَ أُعَذِّبُہُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِینَ وَإِنْ شِئْتَ فَتَحْتُ لَہُمْ بَابَ التَّوْبَۃِ وَالرَّحْمَۃِ قَالَ : بَلْ بَابَ التَّوْبَۃِ وَالرَّحْمَۃِ ۔ [حسن ]
(١٧٧٣٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ قریش نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ صفا پہاڑی کو ہمارے لیے سونا بنا دے تو تب ہم آپ پر ایمان لائیں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اچھا دیکھ لو تم ایسا ہی کرو گے ؟ انھوں نے کہا : ہاں ! (ہم ایمان لے آئیں گے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی تو آپ کے پاس جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور آ کر کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلام کہتے ہیں اور ساتھ فرماتے ہیں کہ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاہتے ہیں تو صفا کو سونا بنادیں گے اور پھر اس کے بعد بھی میں جس نے کفر کیا تو میں اس کو ایسا سخت عذاب دوں گا کہ مخلوق میں سے کسی ایک کو بھی ایسا عذاب نہ دوں گا اور اگر آپ چاہتے ہیں تو میں ان کے لیے توبہ اور رحمت کا دروازہ کھول دیتا ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (اے اللہ) تو توبہ اور رحمت کا دروازہ کھول دے (صفا کو سونا نہ بنا) ۔