(١٧٧٥٧) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا یُونُسُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی حَکِیمُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أُنْزِلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ فِیمَنْ کَانَ یُفْتَنُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِمَکَّۃَ { ثُمَّ إِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِینَ ہَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَاہَدُوا وَصَبَرُوا إِنَّ رَبَّک مِنْ بَعْدِہَا لَغَفُورٌ رَحِیمٌ} [النحل ١١٠] ۔ [ضعیف ]
(١٧٧٥٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ یہ آیت : { ثُمَّ اِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِیْنَ ھَاجَرُوْا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰھَدُوْا وَ صَبَرُوْٓا اِنَّ رَبَّکَ مِنْ بَعْدِھَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۔} ” جن لوگوں نے فتنے میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی اور جہاد کیا اور صبر کا ثبوت دیا، بیشک تیرا پروردگار ان باتوں کے بعد انھیں بخشنے والا اور مہربان ہے۔ “ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ان ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی جنہیں مکہ میں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا۔