(۱۷۸۲) وَقَدْ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ عَنْ إِبْرَاہِیمَ السَّکْسَکِیِّ حَدَّثَنِی أَصْحَابُنَا عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ أَنَّہُ قَالَ: إِنَّ أَحَبَّ عِبَادِ اللَّہِ إِلَی اللَّہِ الَّذِینَ یُحِبُّونَ اللَّہَ ، وَیُحَبِّبُونَ اللَّہَ إِلَی النَّاسِ ، وَالَّذِینَ یُرَاعُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ وَالأَظِلَّۃَ لِذِکْرِ اللَّہِ۔
وَرُوِیَ مَوْقُوفًا عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی مَعْنَاہُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن أبی شیبۃ ۳۴۶۰۳]
(١٧٨٢) سیدنا ابودرداء (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا : اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے اللہ کے ہاں پسندیدہ بندے وہ ہیں جو اللہ سے محبت کرتے ہیں اور اللہ کے لیے لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور وہ لوگ جو سورج، چاند، ستاروں اور سایوں کا اللہ کے ذکر کے لیے خیال رکھتے ہیں۔