hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17958

.

سنن البيهقي

17958
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٩٥٢) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ حِکَایَۃً عَنْ أَبِی یُوسُفَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُسَیْطٍ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَعَثَ عِکْرِمَۃَ بْنَ أَبِی جَہْلٍ فِی خَمْسَمِائَۃٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ مَدَدًا لِزِیَادِ بْنِ لَبِیدٍ وَلِلْمُہَاجِرِ بْنِ أَبِی أُمَیَّۃَ فَوَافَقَہُمُ الْجُنْدُ قَدِ افْتَتَحُوا النُّجَیْرَ بِالْیَمَنِ فَأَشْرَکَہُمْ زِیَادُ بْنُ لَبِیدٍ وَہُوَ مِمَّنْ شَہِدَ بَدْرًا فِی الْغَنِیمَۃِ ۔ [ضعیف ] قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَإِنَّ زِیَادًا کَتَبَ فِیہِ إِلَی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکَتَبَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِنَّمَا الْغَنِیمَۃُ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ وَلَمْ یَرَ لِعِکْرَمَۃَ شَیْئًا لأَنَّہُ لَمْ یَشْہَدِ الْوَقْعَۃَ فَکَلَّمَ زِیَادٌ أَصْحَابَہُ فَطَابُوا أَنْفَسًا بِأَنْ أَشْرَکُوا عِکْرِمَۃَ وَأَصْحَابَہُ مُتَطَوِّعِینَ عَلَیْہِمْ وَہَذَا قَوْلُنَا۔
(١٧٩٥٢) حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے حضرت عکرمہ بن ابی جہل (رض) کو زیاد بن لبید اور مہاجر بن ابی امیہ کی مدد کے لیے پانچ سو مسلمانوں کے ساتھ روانہ کیا۔ ان کو لشکر ملا وہ یمن میں نجیر کے علاقہ کو فتح کرچکے تھے تو زیاد بن لبید نے ان کو مال غنیمت میں شامل کیا وہ بدر کی غنیمت میں شامل ہونے والوں میں سے تھے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : زیاد نے یہ معاملہ ابوبکر (رض) کو لکھا تو حضرت ابوبکر (رض) نے جواب دیا کہ غنیمت اس کے لیے ہے جو واقعہ میں موجود تھا۔ وہ عکرمہ کے لیے غنیمت سے کچھ حصہ خیال نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ واقعہ میں موجود نہیں تھے تو زیاد نے اپنے ساتھیوں سے اس بارے میں بات کی تو انھوں نے دل کی خوشی سے ان کو شریک کرنے کا کہا رضاکارانہ طور پر۔